واشنگٹن 10جنوری(آئی این ایس انڈیا)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد جیریڈ کُشنر کو اپنے با اثر ترین مُشیروں میں سے ایک کے طور پر وائٹ ہاؤس لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کے چھتیس سالہ شوہر کُشنر کو انتخابی مہم کے دوران بھی ٹرمپ کے مُشیروں کی ٹیم میں ایک اہم حیثیت حاصل تھی۔ جائیداد کی خرید و فروخت کے کاروبار سے منسلک کُشنر انتخابی مہم کے دوران ڈیجیٹل اسٹریٹیجی کے شعبے سے منسلک تھے۔ عام طور پر قواعد کی رُو سے امریکی صدر کے لیے اپنے کسی رشتہ دار کو اس طرح سے کوئی سرکاری عہدہ دینے کی ممانعت ہے۔